حوثی باغی جنیوا مذاکرات سبوتاژ کرنے کے مرتکب

یمن کے شہروں میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

یمن میں حکومت کے خلاف برسرجنگ حوثی باغیوں نے سیز فائر معاہدے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں سوئٹرزلینڈ میں ہونے والے امن مذاکرات کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جنیوا مذاکرات میں شریک یمنی حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ حوثی باغی سوئٹرزلینڈ میں جاری امن بات چیت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جنیوا مذاکرات کا دوسرا دور بھی کسی اہم پیش رفت کے بغیر ہی ختم ہو گیا ہے اور فریقین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کسی ڈیل پر اتفاق نہیں کر سکے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد کی جانب سے فریقین کے درمیان سیز فائر معاہدے کے لیے تیار کردہ فامولہ مسترد کر دیا ہے۔ اس فارمولے میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ فریقین اعتماد سازی کے لیے ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کریں، تعز کا محاصرہ ختم کیا جائے اور جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور اگلے مرحلے میں جذبہ خیرسگالی کے تحت جامع جنگ بندی کا معاہدہ کیا جائے۔

جنیوا مذاکرات کے افتتاح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے یمن کے لیے امن ایلچی ولد الشیخ نے یمن کے بحران کے سیاسی حل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی مسئلے کا حل نہیں۔ فریقین کو افہام تفہیم اور بات چیت کے ذریعے بحران ختم کرنا ہو گا۔ دونوں طرف سے تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

ادھر دوسری جانب یمن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ باغیوں نے ملک کے مختلف شہروں میں عارضی جنگ بندی کی دسیوں خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق الجوف شہر کے خب ڈاریکٹوریٹ میں نیشنل فورسز کے النصر بریگیڈ پر حملوں کے ساتھ ساتھ عام شہری آبادی پر بھی گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت کم سے کم سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تعز میں بھی العسکر کالونی میں حوثی باغیوں نے حملہ کر کے سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ عارضی جنگ بندی کے محض چند گھنٹوں بعد حوثی شدت پسندوں نے تعز میں گولہ باری شروع کر دی تھی۔ جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کے آغاز کے بعد حوثیوں نے تعز ، مآرب، الجوف، الضالع اور البیضاء شہروں میں کم سے کم 50 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں