مصر: 13 پولیس اہلکاروں پر شہری کی ہلاکت کے الزام میں مقدمہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں تیرہ پولیس اہلکاروں کے خلاف دوران حراست تشدد سے ایک شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں آیندہ ماہ سے مقدمہ چلایا جائے گا۔

ان پولیس اہلکاروں نے نومبر میں جنوبی شہر الاقصر میں ایک سینتالیس سالہ شخص کو حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔پولیس نے اس شخص کی گرفتاری کی وجوہ نہیں بتائی تھیں۔

گذشتہ ہفتے مصری پراسیکیوٹرز نے ایک کپتان اور تین لفٹینوں سمیت نو پولیس اہلکاروں کے خلاف اس شخص کی ہلاکت کے الزام میں مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔ان کے علاوہ اس واقعے میں ملوث ضمانت پر رہا چار اور پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی 9 جنوری سے مقدمہ چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کے گروپ مصری پولیس اور خفیہ پولیس اہلکاروں کے خلاف زیرحراست افراد پر تشدد اور ان سے ناروا سلوک کرنے کے الزامات عاید کرتے رہتے ہیں۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اسی ہفتے خبردار کیا تھا کہ غلطیوں کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو سزائیں دی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں