.

مغربی افریقی ممالک نقاب پر پابندی پر متفق؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقا کے اکنامک گروپ کے چیئرمین نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی افریقا کے ممالک نے مُتفقہ طور پر اپنے ہاں خواتین کو اپنے چہروں پر نقاب سے ڈھانپنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق افریقی اکنامک گروپ کے چیئرمین دیزیریہ اویڈراوگو نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افریقی ممالک کی قیادت نے خواتین کے نقاب پر پابندی سے متعلق ایک متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد براعظم جنوبی افریقا میں نقاب پوش خواتین کی خود کش کارروائیوں کی روک تھام کرنا ہے۔

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں دو روزہ علاقائی اکنامک کانفرنس کے اختتام کے بعد میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر اویڈراوگو کا کہنا تھا کہ مغربی افریقا کی تمام ریاستوں کی حکومتوں نے ایسے لباس کے زیب تن کرنے پر پابندی لگانے سے اتفاق کیا ہے جس کے پہننے کے بعد کسی شخص کی شناخت ممکن نہ ہو سکے۔ ان کا اشارہ خواتین کے نقاب کی جانب تھا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقی ملک چارڈ نے رواں سال جون میں نجامینا کے مقام پر دوہرے خود کش حملے کے بعد خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی لگا دی تھی۔ بعد ازاں جولائی میں کیمرون اور نائیجیریا نے بھی خواتین کے نقاب پر پابندی عاید کر دی تھی۔