عراق میں 43 سال بعد ملکہ حسن کا انتخاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عراق میں خون خرابے، قتل وغارت گری اور تباہی و بربادی کے جلو میں 43 سال کے بعد ایک دو شیزہ کو ملکہ حسن منتخب کر کے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ عراق کی ثقافت میں اب بھی جان موجود ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’’ثقافت فنون واطلاعات فاؤنڈیشن‘‘[المدیٰ] کے زیراہتمام ملکہ حسن کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں کرکوک سے تعلق رکھنے والی بزنس ایڈمنسٹریشن کی 20 سالہ طالبہ شیماء قاسم نے 43 سال کے بعد ملکہ حسن کا سر اپنے تاج پر سجانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

مقابلے میں کل آٹھ دوشیزاؤں نے حصہ لیا۔ ان میں 18 سالہ فرح نصیر، حورا شبر، سجی احمد،22 سالہ سوزان عامر،20 سالہ سارہ مکی اور انسانی حقوق کے شعبے میں زیرتعلیم ھدیٰ محمد شامل ہیں۔

ملکہ حسن کے انتخاب کی پروقار تقریب وسطی بغداد کے ’’کرسٹل کرانڈ عشتار‘‘ ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں عراقی فن کاروں حنین حداد، احمد الحق اور عمر خالد کے علاوہ عرب ممالک کے عراق میں متعین سفیروں، عراقی وزارت ثقافت واطلاعات کے نمائندگان اور میزبان ادارے’’المدیٰ‘‘ کے عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ عراق میں مقابلہ حسن کا انعقاد رواں سال اکتوبر میں ہونا تھا مگر بعض قبائل اور شدت پسند حلقوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد ملکہ حسن کے انتخاب کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اکتوبر میں ہونے والے مقابلے میں کل 10 دوشیزاؤں نے حصہ لینا تھا مگر دھمکیوں کے بعد دو خواتین مقابلے سے دستبردار ہو گئی تھیں۔

گذشتہ روز ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجانے کے بعد ایک بیان میں شیماء قاسم نے کہا کہ اس کا بہ طور ملکہ حسن انتخاب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عراق میں تمام تر تباہی و بربادی، بدمنی اور قتل وغارت گری کے باوجود عوام میں اپنی قومی روایات اور ثقافت کے احیاء کا جذبہ موجود ہے۔ انہوں نے مدیٰ کی جانب سے ملکہ حسن کے انتخاب کی مساعی کو سراہا اور کہا کہ ’’المدیٰ‘‘ نے مقابلہ حسن منعقد کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ عراق میں بھی حسن کی فراوانی ہے اور تمام تر مشکلات کے باوجود لوگوں میں ثقافت و کلچر کو زندہ رکھنے کی تڑپ بھی زندہ ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں اس سے قبل سنہ 1972ء میں بین الاقوامی سطح کا ایک مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا جس میں وجدان برھان الدین سلیمانی کو ’’مس یونیورس‘‘ کا خطاب ملا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں