.

حزب اللہ فلسطین کو ایران کا دم چھلہ بنانے پر مصر!

فلسطینی نقشے میں ایرانی پرچم کے رنگ بھر کر متنازع پیغام دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ایک حالیہ تقریر کے دوران دکھائے گئے فلسطینی نقشے پر ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز حسن نصراللہ کی تقریر کے دوران پس منظر میں فلسطین کا نقشہ دکھایا گیا۔ فلسطینی نقشے میں ایرانی پرچم کیے رنگوں کی آمیزش کی گئی تھی اور اس پر حزب اللہ کے اسرائیل ہاتھوں مارے جانے والے کمانڈر سمیر القنطار کی تصویر نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حسن نصراللہ کے خطاب کے پس منظر میں دکھائے گئے متنازع فلسطینی نقشے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث جاری ہے اور سماجی کارکنوں نے حزب اللہ کے اس اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ سوموار کو حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ نے تنظیم کے اہم کمانڈر سمیر القنطار کی شام میں مبینہ طور پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ہلاکت کے رد عمل میں ایک ویڈیو خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے القنطار کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ہماری جنگ زمان ومان کی قید کی محتاج نہیں۔

حسن نصراللہ کا کہنا تھا فلسطینی پرچم اور فلسطین کی تحریک مزاحمت کا علم ہر صورت میں بلند رکھا جائے گا۔ ہلاکتوں اور گرفتاریوں سے ہمارا مشن کمزور نہیں پڑے گا۔