مخیر سعودی شہریوں نے دیت ادا کرکے فلپائنی کو بچالیا

فلپائنی ڈرائیور پرایک بھارتی کو گاڑی تلے کچلنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دو مخیر کاروباری حضرات نے مملکت میں کام کرنے والے فلپائنی شہری کے ہاتھوں مارے جانے والے ایک بھارتی کے’قتل خطا‘ کی دیت ادا کر کے اسے سزا سے بچا لیا ہے۔

اخبار’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک بھاری شہری ہلاک ہو گیا تھا، جس پر سعودی عرب کی ایک عدالت نے فلپائنی شہری کو مقتول کے ورثاء کو ایک چوتھائی ملین ریال کی دیت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دو نامعلوم تاجروں نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت فلپائنی شہری کی جانب سے ایک چوتھائی ملین ریال کی رقم بھارتی شہری کے لواحقین کو ادا کر کے اس کی جانب سے دیت پوری کر دی ہے۔

خیال رہے کہ فلپائنی شہری سعودی عرب کی الرس گورنری میں ٹرک ڈرائیور تھا جہاں اس کے ٹرک کی زد میں آ کر پیدل چلنے والا ایک بھارتی شہری جاں بحق ہو گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں