"خطرات سے آگاہ سعودی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ عرب اتحاد انتہائی مناسب وقت پر یمنی بحران حل کرانے میں کامیاب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی کے ساتھ قضیئے کے پرامن سیاسی حل کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔

منگل کے روز نشر ہونے والی گفتگو میں الشیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب ملکوں اتحاد میں متحدہ عرب امارات کی شرکت سے خطے کو درپیش سیکیورٹی چینلجز کا تعاون اور یکجہتی سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

الشیخ محمد بن زاید نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی خاطر عرب اور دوست ملکوں سے تعاون جاری رہے گا۔ ہم خطے کے عوام کے مستقبل کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرتے رہے گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں