.

صنعاء میں فضائی حملے میں باغیوں کے اسلحہ ڈپو تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے مشن میں شامل اتحادی طیاروں کی بمباری سے جبل النھدین اور باغیوں کے زیرتسلط صدارتی ہیڈ کواٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ تباہ ہو گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی ممالک کے فضائی حملوں کی معاونت میں حکومت فورسز نے سعودی عرب سے متصل گورنری حجہ کے سرحدی شہر حرض پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ حکومت نواز فورسز اور اتحادی ممالک نے تعز شہر کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے حتمی آپریشن کی تیاری کر لی ہے۔ تعز کو باغیوں سے چھڑانے کا آپریشن شمالی عدن میں العند فوجی اڈے سے کیا جائے گا۔