.

سعودی عرب میں مٹھاس سے بھرپورشہد میلہ جاری ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی شمالی گورنری المجاردہ کے علاقے عسیر میں چوتھا شہد میلہ جاری ہے۔ المجاردہ کے گورنرعبداللہ الرعینی کا کہنا ہے کہ شہد میلے کا آغاز جمعرات کے روز ہوا تھا۔

مٹھاس سےبھرپور منفرد میلے کو دیکھنے شہری دور دور سے آ رہے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عسیر کے علاقائی سیکرٹری جنرل انجینیر صالح القاضی نے اور عسیر میں محکمہ سیاحت و قومی آثارقدیمہ کے چیئرمین محمد العمرہ نے بھی شہد میلہ میں شرکت کی۔

شہد میلے میں 100 شہد فروشوں نے شرکت کی، جنہوں نے السدر، الشوکہ الضھیانہ المجری سمیت انواع و اقسام کے شہد میٹھے کے شوقین افراد کے لیے پیش کی گئی۔ میلے میں پیش کردہ شہد 200 سے 600 ریال فی کلو گرام میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ میلے میں دیگر قومی سوغات تیار کرنے والے بیوپاری بھی شریک ہیں۔ شرکاء کا دل لبھانے کے لیے ’’الفلکلوریہ‘‘ نامی رقص بھی پیش کیا گیا۔

شہد میلے کے چند مناظر