.

سعودی فورسز کی حوثیوں کے راکٹ لانچنگ اڈے پر گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن میں سرگرم حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی ملیشیا کے ٹھکانوں پر تازہ گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک میزائل لانچنگ اڈے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں سے توپ خانے کے ذریعے الحرث گورنری میں جبل المدبع کے مقام پر قائم حوثیوں کے میزائل لانچنگ اڈے کو گولہ باری سے نشانہ بنایا۔ قبل ازیں اسی اڈے سے باغیوں نے ھاون اور کاتیوشا راکٹ سعودی عرب میں پھینکے تھے تاہم ان میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں سعودی عرب کی بارڈر فورسز نے سرحدی علاقوں کی سخت نگرانی کے دوران سرحد پار سے حوثی شدت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ سعودی بارڈر فورسز یمنی باغیوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور سرحد پر ان کی کسی بھی قسم کی نقل وحرکت پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

یمن کے سرحدی علاقے حرض میں مزاحمتی کارکنوں کے کنٹرول کے بعد حوثی باغیوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے علاقے میں دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلے اور جھڑپوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سرحدی شہر نجران میں بھی سیکیورٹی فورسز پوری ذمہ داری کے ساتھ سرحد کا دفاع کر رہے ہیں۔ آبادی سے خالی علاقوں پر خاص طور پر سعودی فوج کی توجہ ہے کیونکہ حوثی باغی ویران علاقوں سے سعودب عرب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔