.

یمن: عدن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جج ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحادی افواج کے طیاروں نے ایک بار پھر صنعاء میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران الصیانہ کیمپ اور فرسٹ آرمرڈ ڈویژن کے صدر دفتر کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ صعدہ، عمران، البیضاء اور تعز میں بھی کئی علاقوں پر حملے کیے گئے۔

دوسری جانب عدن شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں المنصورہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک یمنی جج محمد عبدالقوی المفلحی کو ہلاک کر دیا۔ دریں اثنا پولیس نے عدن کے تمام اضلاع میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، پولیس کا خیال ہے کہ یہ جرائم کی وارداتوں کا ایک ذریعہ ہے۔

ادھر "دمت" کے محاذ پر عوامی مزاحمت کاروں نے شہر کے اطراف بعض ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر کے وہاں سے باغیوں کو نکالنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل الغیل ضلع میں گھیرا تنگ ہونے کے بعد وہاں سے بھی مسلح ملیشیاؤں کا انخلاء دیکھنے میں آیا تھا۔