.

سعودی وزیرخارجہ کے نام منسوب عراقی بیان بے بنیاد قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے بات کرتے ہوئے عراقی محکمہ خارجہ کی جانب سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کے نام منسوب بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بغداد حکومت کا الزام مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد وزارت خارجہ وزیرخارجہ عادل الجبیر پر من گھڑت الزام عاید کیا ہے کہ انہوں نے عراق مین متعین سعودی سفیر ثامر السبھان کی بغداد میں نیوز کانفرنس سعودی عرب کے سرکاری موقف کے منافی قرار دیا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل الجبیر اور ان کے عراقی ہم منصب کے درمیان جو بات چیت ہوئی اس میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ نے اپنے سفیر کی عراقی میڈیا سے بات چیت کا کوئی حوالہ نہیں دیا ہے۔ عراقی حکومت کو اس حوالے سے غلط فہمی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عراق کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں الزام عاید کیا گیا تھا کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کے دوران بغداد میں سعودی سفیر کی نیوز کانفرنس کو ریاض کے سرکاری موقف کے مخالف قرار دیا تھا۔

سعودی عرب کے انفارمیشن منیجمنٹ شعبے کے چیئرمین اسامہ نقلی نے عراقی وزارت خارجہ کے بیان کو قطعی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عراقی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی ملاقات کے دوران سعودی سفیر کی پریس کانفرنس کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی سعودی عرب ثامر السبھان کی عراقی میڈیا سے بات چیت کو سعودی عرب کے سرکاری موقف کے منافی خیال کرتا ہے