.

سعودی ائر ڈیفنس نے یمنی بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ائر ڈیفنس فورسز نے پیر کی صبح یمن کے علاقے سے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامی اور حوثی جنگجوؤں کی طرف سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل جازان شہر کے فضائی حدود میں ناکارہ بنا دیا۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق ایک روز قبل ہی یمن میں سرگرم باغی ملیشیاؤں نے سعودی عرب کے علاقے عسیر پر ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے سعودی ائر ڈیفنس فورسز نے ناکارہ بنا دیا تھا۔ اس کے بعد ایک الگ کارروائی میں سعودی فوج نے یمن کے اندر میزائل داغنے والے لانچنگ پیڈ کو بھی ناکارہ بنا دیا تھا۔