.

منشیات کیس میں گرفتارپاکستانی شہری سعودی جیل سے فرار

پولیس نے اشتہاری ملزم کی تلاش شروع کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جیل سے فرار ہونے والے ایک مبینہ پاکستانی ملزم کی تلاش شروع کی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مفرور ملزم کی عمر 40 سال ہے اور وہ مبینہ طورپر منشیات کے ممنوعہ کاروبار میں ملوث رہا ہے اور ساتھ ہی ایک متعدی مرض میں بھی مبتلا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملزم گذشتہ اتوار کو سعودی عرب کے عنبرکے علاقے میں قائم بریمان جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اشتہاری پاکستانی شہری کے تصاویر تمام بری ، بحری اور فضائی خارجی گذرگاہوں پر آویزاں کردی ہیں تاکہ اسے دوبارہ گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔

سعودی عرب کے ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے جیل خانہ جات کے ترجمان کیپٹن عبداللہ ناصر الحربی کا کہنا ہے کہ ملزم گذشتہ اتوار کو بریمان جیل سے فرار میں کامیاب ہوگیا تھا۔ وہ ایک متعدی بیماری کا بھی شکار ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ملزم کا تعاقب شروع کردیا ہے۔ جلد ہی اسے دوبارہ حراست میں لے لیا جائے گا۔