.

شامی اپوزیشن کا حلب میں جدید اسلحہ حاصل کرنے کا دعویٰ

تازہ ہتھیاروں میں گراڈ میزائل اور دیگر اسلحہ شامل ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کی حزب اختلاف کی نمائندہ فوج نے ملک کے شمالی شہر حلب میں لڑائی کے لیے اتحادیوں کی جانب سے بھیجے گئے زمین سے زمین پرمار کرنے والے گراڈ میزائل اور دیگر بھاری مقدار میں جدید گولہ و بارود ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شامی اپوزیشن کے دو سینیر رہ نماؤں نے اپنے بیانات میں بتایا کہ انہیں دوست ممالک کی جانب سے حالیہ ایام میں اسلحہ کی نئی کھیپ پہنچائی گئی ہے جسے شمالی شام کے حلب شہرمیں روسی اور شامی فوج کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

معاملے کی حساسیت کی وجہ سے اپنی شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پرایک باغی کمانڈر نے ’’رائیٹرز‘‘ کو بتایا کہ اپوزیشن فوج کو ملنے والا اسلحہ بہترین اور ہماے فائدے میں ہے۔

دوسرے کمانڈر نے بتایا کہ انہیں ملنے والا تازہ اسلحہ شامی فوج کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

ادھر شامی فوج اور اس کی اتحادی روسی فوج نے ترکی کی سرحد پرتازہ بمباری کرتے ہوئے بعض دیہات پر زمینی پیش قدمی کا بھی دعویٰ کیا ہے۔