.

شام کی سرحد کے قریب جھڑپ میں ترک فوجی کی ہلاکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کی فوج نے پیر کے روز شام کے ساتھ سرحد پر اپنے ایک اہل کار کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ فوجی ترکی میں غیرقانونی طریقے سے داخلے کی کوشش کرنے والے ایک گروپ کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوا۔

دوسری جانب نیوز ایجنسی اناضول کے مطابق ترک وزیر دفاع عصمت يلمظ نے اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بعض ترک فوجی شام میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انقرہ حکومت شام فوج بھیجنے کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔

یلمظ سے جب اس دعوے کے بارے میں پوچھا گیا جو شامی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں کیا ہے... تو انہوں نے ترک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ یہ غلط دعویٰ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ترک فوجیوں کے شام میں داخل ہونے کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں ہے"۔