.

اسرائیل کا ایران پرعالمی دہشت گرد نیٹ ورک تشکیل دینے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران ایک عالمی دہشت گرد نیٹ ورک تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے جس کی مدد سے یورپ، امریکا اور دنیا کے دوسرے خطوں میں مخالفین کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ہلاک کرنا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون کا کہنا ہے کہ تہران عالمی دہشت گرد نیٹ ورک بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ عالمی دہشت گرد نیٹ ورک اور اس سےوابستہ سیل اسلحہ حاصل کرنے، معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انٹیلی جنس معلومات بھی بہم پہنچائی جائیں گی۔

جرمن ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون نے نیقوسیا میں اپنے قبرصی ہم مصب سے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا بھر کے دہشت گرد گروپوں کی مدد سے ایک عالمی دہشت گرد نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ خفیہ نیٹ ورک کو اسلحہ بھی مہیا جائےگا تاکہ وہ عسکری کارروائیاں کرسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے اہم معلومات بھی مہیاکی جائیں گی ، جس کے بعد وہ یورپ امریکا کی سرزمین پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرے گا۔

اسرائیلی وزیردفاع نے الزام عاید کیا کہ تہران مشرق وسطیٰ میں قیام امن کو تباہ کرنے کے لیے بھی سازشیں کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایرانی انقلاب کو دوسرے ملکوں میں درآمد کرنے کے لیے دہشت گردوں کو منظم کر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں موشے یعلون کا کہناتھا کہ خطے میں مداخلت کے ذریعے ایران نے بغداد، دمشق، بیروت اور صنعاء کو اپنے ساتھ ملانے کی پوربھرپور سازشیں کی ہیں۔ انہی سازشوں میں عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کا قیام ہے جس کی مدد سے ایران اپنے مخالفین کو چن چن کر ہلاک کرے گا۔ تہران نے اپنے ایجنٹ یورپ اور امریکا تک پھیلا دیے ہیں جو ایرانی حکومت کی ہدایات کے منتظر ہیں۔