.

سعودی سرحد کے سامنے 11 حوثی ہلاک، بھاری ہتھیار قبضے میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی مشترکہ افواج نے سرحد کے نزدک واقع جبل ملحمہ اور شمالی علاقے الخوبہ کے مقابل حصے میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کا حملہ پسپا کر دیا۔ کارروائی میں ملیشیاؤں کے 11 جنگجو مارے گئے۔

منگل کی شب کیے جانے والے حملے کو ناکام بنانے کے دوران سعودی افواج نے اسپیشل فورسز کے تعاون سے ہھتیاروں کا بلا واسطہ اور بالواسطہ دونوں طرح سے استعمال کیا۔ اس دوران مختلف قسم کے راکٹ و میزائل اور اسلحے کے علاوہ ایک غاز میں چھپائے گئے طبی سامان کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

اس سے قبل سعودی افواج نے پیر کے روز سرحدی علاقے میں الخوبہ کے ایک گاؤں میں داراندازی کی کوشش کرنے والے 9 حوثی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا تھا، جب کہ فضائی طیاروں نے جبل نظیر اور حرض و میدی میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔