.

برقی رو کی بندش؛ پورا شام تاریکی میں ڈوب گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملک بھر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جس ملک کے طول وعرض میں بلیک آئوٹ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی "سانا" نے وزارت بجلی کے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "شام کے تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ اس بحران کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔"

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے ایک ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دمشق میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں۔