.

کویت: حزب اللہ کے معاونین کے خلاف کریک ڈاؤن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سیکورٹی کے خصوصی اداروں نے ملک میں لبنانی تنظیم حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے غیر فعال گروپوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے.. ان گروپوں کے ارکان میں ملکی اور غیرملکی دونوں شامل ہیں۔

کویتی روزنامے القبس نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویتی حکام اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعاون میں مصروف ہیں تاکہ حزب اللہ کی مالی سپورٹ میں ملوث افراد اور تنظیم کی قیادت کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملوث افراد کو آئندہ چند روز میں طلب کرکے انہیں حزب اللہ کے ساتھ نظریاتی یا سیاسی یا مالی معاملہ بندی پر پابندی سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ کی صفوں میں شامل ہوکر لڑنے والوں میں کویتی شہری نہیں ہیں تاہم ایسے شہری موجود ہیں جو سماجی اور سیاسی ہمدردی کے لحاظ سے اسی فکر کے حامل ہیں۔