.

چاہنے والوں کے نام ... شیخ عائض القرني کا پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ عائض القرنی نے دنیا بھر میں اپنے عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کے لیے فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک ہسپتال سے وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خیریت اور عافیت سے آگاہ کیا ہے۔ شیخ عائض کو منگل کی شام فلپائن میں ایک لیکچر کے بعد بعض افراد نے فائرنگ کرکے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

شیخ عائض نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مسلسل رابطوں اور خصوصی دیکھ بھال کی ہدایات پر خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کیا.. انہوں نے سعودی وزارت خارجہ اور فلپائن میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے خصوصی توجہ پر بھی کلمات تشکر ادا کیے۔

یاد رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ عائض القرنی کو خصوصی طیارے کے ذریعے فلپائن سے سعودی عرب منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔