.

ہمارے میزائل اسرائیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں: ایرانی کمانڈر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی پاسداران انقلاب میں آرٹلری بیٹری یونٹ کے کمانڈر نے ایک مرتبہ پھر زور دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے درمیانی مار کے میزائل اسرائیل پر ضرب لگانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے یہ بات بدھ کے روز ایک بیان میں کہی۔

ایجنسی کے مطابق حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ "ہمارے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کو ڈیزائن کرنے کے پیچھے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے ذریعے ہم محفوظ مسافت سے اپنے دشمن صہیونی نظام کو نشانہ بناسکیں"۔