.

شامی صدارتی انتخابات 18 ماہ میں ہو جائیں گے: ڈی مستورا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی ذرائع ابلاغ کی ایک ایجنسی کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا کا کہنا ہے کہ شام میں صدارتی انتخابات 18 ماہ کے اندر ہو جائیں گے۔

روسی ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں ڈی مستورا کا کہنا تھا کہ انتخابات کے آغاز کا وقت امن بات چیت کے آئندہ دور میں زیربحث لایا جائے گا جس کا انعقاد 14 مارچ کو جنیوا میں مقرر ہے۔

یاد رہے کہ مذاکرات کی شامی سپریم کمیٹی کے ترجمان ریاض نعسان آغا نے اتوار کے روز ڈی مستورا کے انتخابات کے حوالے سے موقف پر شدید حیرت کا اظہار کیا تھا۔ آغا نے "الحدث" نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں واضح کیا تھا کہ ڈی مستورا کی جانب سے اس طرح کی پیش کش سے مذاکرات میں خلل آ جائے گا اور اس کا اثر جنیوا میں اپوزیشن کی عدم شرکت کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے۔ ریاض نعسان نے زور دیا تھا کہ اس مرحلے پر اہم ترین چیز انتخابات نہیں بلکہ عبوری حکومت کی کمیٹی کا معاملہ زیربحث لانا ہے۔