.

متحدہ عرب امارات کا لڑاکا جہاز یمن میں لاپتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے عرب اتحادی فوج کی یمن میں لڑاکا کارروائیوں میں شریک اپنے ایک جنگی جہاز کے لاپتا ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "وام" نے مسلح فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز کے حوالے سے بتایا کہ عرب اتحادی فوج کے ساتھ یمن میں فوجی کارروائیوں میں شریک ایک لڑاکا جہاز لاپتا ہو گیا ہے۔

فوجی اتحاد کی سربراہی سعودی عرب کر رہا ہے اور یمن میں جاری 'بحالی امید' آپریشن کا مقصد آئینی حکومت کی بحالی ہے۔