.

اماراتی مسافر طیارہ روس میں گر کرتباہ، 60 مسافر جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی نجی ایئرلائن 'فلائی دبئی' کا ایک مسافر بردار جہاز روس میں لینڈنگ کےدوران گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 60 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ فلائی دبی کے بوئنگ 737 طیارے کو حادثہ جنوبی روس کے شہر روسٹوف میں پیش آیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اماراتی نجی ایئرلائن کمپنی نے طیارہ حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ جنوبی روس جانے والے اپنے مسافربردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی سے روس ٹوف جانے والی پرواز FZ981 لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

ادھر روسی حکام نے بھی متحدہ عرب امارات سے آنے والے ایک مسافر طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کسی شخص کے زندہ بچ جانے کا امکان کم ہے کیونکہ طیارہ مکمل طورپر تباہ ہوچکا ہے۔