.

صنعاء زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا

اتحادی طیاروں کی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے محاذ جنگ سے العربیہ نیوز چینل کو اپنے ذریعے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ عرب اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء میں مختلف مقامات پر حوثی باغیوں اور مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں شمال مغربی صنعاءدھماکوں سے لرز اٹھا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب اتحادی طیاروں نے الہنضہ کالونی میں یمنی فوج کے بریگیڈ اول کے ہیڈ کواٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کیمپ بری طرح تباہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ مشرقی صنعاء میں جبل نقم، الحفل کیمپ اور شمال میں داریا کے مقام پر اتحادی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔