.

شام: داعش کا سیکنڈ ان کمان امریکی حملے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک 'این بی سی' نے دعوی کیا ہے کہ شام میں کی جانے والی ایک امریکی فضائی کارروائی کے دوران 'داعش' کا سیکنڈ ان کمان عبدالرحمان القادولی ہلاک ہو گیا۔

توقع ہے کہ امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل جو ڈانفورڈ شام میں کی جانے والی اس امریکی کارروائی کی تصدیق اور اس میں حاصل ہونے والی کامیابی کا اعلان محکمہ دفاع میں ایک نیوزکانفرنس میں کریں گے۔

معروف ویب نیوز پورٹل "ڈیلی بیسٹ" نے بھی القادولی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے، جس کے بارے میں یہ بات زبان زد عام تھی کہ وہ 'داعش' کی قائدانہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا۔