.

سعودی اور امریکی وزراء دفاع کی ایران کے کردار پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی (SPA) کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے جمعرات کے روز اپنے سعودی ہم منصب اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں شخصیات نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں نمایاں ترین موضوع خطے میں ایرانی کردار کا سامنا تھا۔

اس کے علاوہ بات چیت میں علاقائی،بین الاقوامی اور عسکری معاملات کے حوالے سے مملکت اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کی توسیع کا امکان بھی زیر بحث آیا۔ دونوں ملکوں کے وزراء دفاع نے خطے میں استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کا سامنا کرنے کے لیے امریکی اور خلیجی کوششوں میں کوآرڈینیشن پیدا کرنے اور خطے میں ایران کے اس کردار کا سامنا کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کے نتیجے میں خطے کے حالات میں بگاڑ آیا ہے۔