.

باغیوں کےخلاف آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے:خالد بحاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے وزیراعظم اور نائب صدر خالد بحاح نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں باغیوں کے خلاف عرب اتحادی فوج کا جاری فضائی آپریشن کامیابی کے ساتھ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک کی جانب سےعدن، لحج اور حضر موت میں دہشت گردوں کے خلاف بھی کامیاب فضائی حملے کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یمنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بحاح نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اتنا آسان کام نہیں۔ یہ لڑائی انتہائی پیچیدہ ہے۔ یہ جنگ ایسے نظریات رکھنے والے لوگوں کے خلاف یے جو ملک کو تباہ اور اس کے امن و استحکام کو تاراج کرنا چاہتے ہیں۔