.

شام: داعش نے 15 ارکان کو موت کی نیند سلا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ نے بتایا ہے کہ داعش تنظیم نے اپنے 15 ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شام میں شدت پسند تنظیم کے جنجگوؤں کی فورسز کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

رصد گاہ کے ذرائع کے مطابق، موت کے گھاٹ اتارے جانے کی یہ کارروائی ہفتے کے روز تنظیم کے ہاتھوں الرقہ شہر میں اپنے 35 ارکان کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی۔

انسانی حقوق کی رصدگاہ نے مزید بتایا کہ داعش کے اس اقدام کا تعلق تنظیم کے ایک اہم کمانڈر ابو الہیجاء التونسی کی ہلاکت کے ساتھ ہے جو بدھ کے روز ایک فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔