.

19 مصری متعمرین ائر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل

ہلال احمر نے زخمیوں کو جائے حادثہ سے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے 19 معتمرین ٹریفک کے ایک حادثے میں پیر کے روز اس وقت زخمی ہو گئے جب انہیں لے جانے والی بس مکہ مکرمہ کے شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے پاس صعبر برج کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

ہلال احمر کمیٹی مکہ ریجن کے ترجمان علی الغامدی نے بتایا کہ 19 ایمبولینس گاڑیاں بشمول ہلال احمر کمیٹی کے تین ہیلی ایئر ایمبولینسز جدہ سے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں کو بس سے نکال کر مختلف ہسپتالوں میں داخل کرا دیا، جہاں ان کا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ جاری ہے۔

ادھر جدہ میں مصری قونصل خانہ کا عملہ اپنے شہریوں کی خریت اور دیکھ بھال کے سلسلے میں مسلسل متعلقہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔