.

شام میں حزب اللہ کے بانی کمانڈر باغیوں کے حملے میں ہلاک

النصرہ فرنٹ کے حملے میں حزب اللہ کے سات جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#لبنان کی شیعہ ملیشیا #حزب_اللہ کے شام میں قائم کردہ ایک گروپ کے بانی اور تنظیم کے سرکردہ کمانڈر #بلال_ںضیر خیرالدین المعروف ابو جعفر مشرقی #حمص میں القریتین قصبے میں باغیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقتول کمانڈر کو #شام میں حزب اللہ کی ’’الرضا فورسز‘‘ نامی عسکری گروپ کا بانی اور اہم رہ نما سمجھا جاتا تھا۔

شدت پسند شیعہ کمانڈر ابو جعفر شام میں حزب اللہ اور دوسرے جنگجو گروپوں سے وابستہ عناصر کی عسکری تربیت کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارروائیوں کی براہ راست نگرانی بھی کرتا رہا ہے۔

ادھر #حلب میں تلہ العیس کے مقام پر مخالف جنگجو گروپ النصرہ فرنٹ کے حملے میں حزب اللہ ملیشیا کے سات جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی شناخت محمد خضر الکبش المعروف ذوالفقار، علی خزعل، عباس موسیٰ وھبہ، ثائر الحاج دیاب، حسین صبحی فحص، محمد حسن عزقول اور اسماعیل نایف حلاوہ المعروف ابو حازم کے نام سے کی گئی ہے۔