.

النصرہ فرنٹ نے حزب اللہ کا جنگجو پکڑ لیا: ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#شام میں لڑنے والی شدت پسند تنظیم #النصرہ_فرنٹ نے شمالی شہر #حلب میں تازہ لڑائی کے دوران لبنانی شیعہ ملیشیا #حزب_اللہ کے ایک سرکردہ جنگجو کو گرفتار کرلیا ہے۔ النصرہ کی جانب سے پکڑے گئے حزب اللہ کمانڈر کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں اسے تفصیلات بتاتے دکھایا گیا ہے۔ جنگجو نے اپنی شناخت محمد یاسین نے نام سے بتائی ہے۔ النصرہ فرنٹ کے چنگل میں پھنسنے کے بعد محمد یاسین نے جنوبی حلب میں العیس کے مقام پر ہونے والی لڑائی کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کی بھی وضاحت کی ہے۔

حزب اللہ جنگجو کا کہنا ہے کہ اس کا آبائی تعلق جنوبی لبنان کی النبطیہ گورنری میں مجدل سلم قصبے سے ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں جنگجو کا کہنا ہے کہ اس نے 2010ء میں حزب اللہ میں شمولیت اختیار کی ھی جسکے بعد اسے جنگی ٹریننگ دی گئی اور وہ شام میں کئی کارروائیوں میں حصہ لے چکا ہے۔

حزب اللہ جنگجو نے انکشاف کیا ہے کہ حلب کے جنوب میں وہ ایک ایسے گروپ کے ہمراہ لڑتا رہا ہے جس میں عراق، ایران اور افغانستان سے آئے جنگجوؤں کے علاوہ شامی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔