.

بغداد : الصدری موومنٹ کا دھرنا ، مظاہرین کا وزارتوں کا گھیراؤ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں الصدری موومنٹ کے حامیوں اور دیگر افراد نے دارالحکومت بغداد کے وسط میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کے بیچ لبریشن اسکوائر پر دھرنے کا آغاز کردیا۔ دھرنا دینے والے افراد اصلاحات کے نفاذ اور ٹکنوکریٹس پر مشتمل حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مظاہرین نے دارالحکومت کے وسط میں چار وزارتوں کے صدر دفاتر کا گھیراؤ کرلیا ہے اور وہ مذکورہ وزیروں سے استعفے پیش کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے اندر دھرنا دینے والے ارکان پارلیمنٹ نے اس اجلاس میں کورم مکمل کیے جانے پر زور دیا جس میں انہوں نے الجبوری کو برطرف کیا تھا۔

ادھر عراقی ایوان صدارت نے سیاسی بلاکس کی قیادت کے ایک اجلاس کا اعلان کیا ہے تاکہ ملک میں جاری سیاسی بحران کو حل کیا جاسکے۔

ایوان صدارت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر محمد فؤاد معصوم نقطہ ہائے نظر میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے سلسلے میں متعدد حکومتی اور سیاسی قائدین سے ملاقات کریں گے۔