.

شامی سرحد پر اسرائیل کی حیران کن فوجی مشق !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج کی غیراعلانیہ فوجی مشقوں کا اختتام ہوگیا ہے جو قابض فوج نے شمالی محاذ پر کیں بالخصوص شام کی سرحد پر محاذ کے ساتھ۔

مشقوں میں شامل منظر ناموں میں اسرائیل کو درپیش راکٹ بمباری اور سرحد کے راستے دراندازی کی صورت حال کو بنیاد بنایا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز ایک بڑی فوجی مشق کا آغاز کیا تھا۔ اس مشق کی نگرانی جنرل اسٹاف کمیٹی اور شمالی محاذ پر فوج کی قیادت نے کی۔

فوجی ذرائع کے مطابق یہ مشقیں عسکری تربیت کے سالانہ پروگرام کا حصہ ہیں جن کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے عسکری فورسز کی صلاحیتوں اور ہر دم استعداد کو برقرار رکھنا ہے۔