.

یمنی باغیوں کا وفد بدھ کی شام کویت روانہ ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حوثییوں کے ایک ذمہ دار نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں سیاسی تصفیے کے لیے کویت میں حالیہ مذاکرات میں شرکت کے لیے انقلابیوں (باغیوں) کا وفد بدھ کی شام کویت روانہ ہوگا۔

حوثیوں اور معزول صدر صالح کے وفد کی جانب سے شرکت کرنے پر انکار سے قبل کویت مشاورت کا پیر کی صبح آغاز ہونا مقرر تھا۔

عالمی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سفیروں کی جانب سے باغیوں کے وفد کو ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس میں ان سے کویت مذاکرات میں جلد پہنچنے اور ان تمام اندیشوں اور معاملات کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا جو وہ کویت ملاقات میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔

یمن میں چینی سفیر نے یہ پیغام حوثی اور معزول صدر صالح کی ٹیم کے ارکان کو پہنچایا اور ساتھ ہی باور کرایا کہ وہ باغیوں کے اندیشوں کو سمجھتے ہیں۔