.

سعودی عرب میں 11 افراد مشرف بہ اسلام

نومسلموں نے سعودی مذہبی پولیس چیف کے ہاتھ اسلام قبول کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں 11 افراد نے اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غیرمسلموں کے قبولی اسلام کا تازہ واقعہ حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی البدیعہ کالونی میں منعقدہ اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کے فروغ کی نمائش کے موقع پر دیکھنے کو ملا جب گیارہ افراد نے سعودی مذہبی پولیس کے چیف ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبداللہ السند کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔

دائرہ اسلام میں دخل ہونے والے نومسلموں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر السند نے کہا کہ وہ ان کے قبول اسلام پرانہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے نومسلموں کی استقامت اور دین حق پرقائم رہنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔