.

امریکی نائب صدر غیراعلانیہ دورے پر عراق میں !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز عراق کا غیراعلانیہ دورہ کیا۔ یہ اچانک دورہ عراقی حکومت کے لیے امریکی حمایت کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ عراقی حکومت سیاسی بحران کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انتشار کے سائے میں داعش تنظیم کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بنیاد پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

یاد رہے کہ 2011 میں عراق سے امریکی افواج کے واپس بلائے جانے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بائیڈن عراق کا دورہ کررہے ہیں۔ رواں ماہ عراق کا دورہ کرنے والے وہ تیسرے اعلیٰ ترین اہل کار ہیں۔