.

یمن : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عدن کا ٹریفک سربراہ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"العربیہ" نیوز چینل کے مطابق یمن کے شہر عدن کے ٹریفک سربراہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرنل مروان ابو شوقی کو الممدارہ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل یمن کے عارضی دارالحکومت عدن کے علاقے التواہی میں شہر کے سیکورٹی چیف کے گھر کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔ سیکورٹی ذمہ داران کے مطابق عدن اور یمن کے دیگر شہروں سے "القاعدة" اور "داعش" کو نکالے جانے اور حضرموت اور ابین میں ان تنظیموں کو ان گڑھ میں ہزیمت سے دوچار کیے جانے کے بعد شدت پسندوں کی جانب سے انتقامی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔