.

غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کی تنصیب پر نیا فضائی حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیارے نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں جمعہ کی صبح حماس کی ایک تنصیب پر بمباری کی ہے۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے خلاف حملوں کے جواب میں فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے نے حماس کے ایک ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔اس نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب مارٹر گولہ فائر کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے بدھ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں یہ چوتھا فضائی حملہ کیا ہے۔تب 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان براہ راست جھڑپیں ہوئی تھیں۔