لبنان : بیروت، وادی بقاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان کے دارالحکومت بیروت ،شام کے نزدیک واقع وادی بقاع اور بعلبک ،الہرمل میں بلدیاتی انتخابات کے لیے آج اتوار کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

بیروت میں میونسپل کونسل کے انتخاب کے لیے دو بڑے گروپوں کے درمیان مقابلہ ہے اور ہزاروں لبنانی آیندہ چھے سال کے لیے اپنے نمائندے منتخب کرنے کی غرض سے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ بیروت میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد چار لاکھ ستر ہزار کے لگ بھگ ہے حالانکہ اس شہر میں اس سے چار گنا زیادہ نفوس رہتے ہیں۔

لبنان میں سنہ 2009ء کے بعد یہ پہلے بلدیاتی انتخابات ہیں۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس اور فوج کے سیکڑوں اہلکار اسکولوں میں قائم کیے گئے پولنگ مراکز کے اندر اور باہر تعینات کیے گئے ہیں۔

لبنانی دارالحکومت کی میونسپل کونسل کی 24 نشستوں کے لیے ''بیروت میرا شہر'' (بیروت مدینتی) کے نام سے بنیادی سطح سے ابھرنے والی مہم کے امیدواروں اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ سعد حریری کے زیر قیادت 14 مارچ سیاسی بلاک کے امیدواروں کے درمیان اصل مقابلہ ہے۔

لبنان میں 1990ء میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سے اب تک منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں روایتی طور پر مختلف سیاسی جماعتیں نشستیں حاصل کرتی رہی ہیں اور کوئی بھی جماعت تنہا بیروت کونسل کے گذشتہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔

''بیروت میرا شہر'' نے دارالحکومت میں گذشتہ مہینوں کے دوران کچرے کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کے لیے چلائی گئی مہم کے دوران زور پکڑا تھا اور اب اس رائے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ یہ تحریک بلدیاتی انتخابات میں واضح اکثریتی حاصل کرسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں