مصر: مسلح حملہ، 8 پولیس اہل کار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق مسلح افراد نے اتوار کے روز دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں حلوان کے علاقے میں 8 مصری پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا۔

مذکورہ پولیس اہل کار ایک چھوٹی وین میں معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ایک فور وییل گاڑی نے میں سوار مسلح افراد نے ان کا راستہ روک دیا۔ گاڑی کے عقبی حصے سے چار افراد اترے اپنے پاس موجود خودکار بھاری ہتھیاروں سے پولیس وین پر اندھادھند فائرنگ کر دی اور پھر فرار ہو گئے۔ کارروائی میں ایک افسر سمیت آٹھ پولیس اہل کار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکورٹی ادارے "مجرموں کو پکڑنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کو عمل میں لانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں"۔

ابھی تک کسی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، تاہم داعش تنظیم کے ارکان اور دیگر شدت پسند ماضی میں جزیرہ نما سیناء اور اسی طرح قاہرہ اور اس کے نواحی علاقوں میں مختلف حملوں کے دوران مصری پولیس اور فوج کے سیکڑوں اہل کاروں کو ہلاک کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں