سعودی عرب : طائف میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان کے بیان کے مطابق طائف گورنری کے علاقے بنی مالک میں حداد پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس اسٹیشن میں موجود سیکورٹی اہل کاروں نے ہفتے کی نصف شب کے بعد پولیس کی گاڑیوں کی ملحقہ پارکنگ میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دو افراد کو دیکھ لیا۔ دونوں افراد کو اپنی نگرانی کا احساس ہوا تو وہ خوکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے جائے مقام سے ایک گاڑی میں سوار ہو کر فوری طور پر فرار ہوگئے۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے مشتبہ افراد کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا جس پر گاڑی میں سوار افراد پناہ لینے کے لیے ثقیف گاؤں میں پہاڑی پر واقع رہائشی علاقے میں داخل ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور علاقہ مکینوں کی مدد سے مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک لانس کارپورل سعید الحارثی جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ کارروائی میں ایک بارودی بیلٹ کو قبضے میں لے لیا گیا جب کہ دھماکا خیز مواد کے 9 تیار آلات کو ناکارہ بنادیا گیا۔

آخری خبریں آنے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں