.

ایران : دو ہفتے قبل 2000 کلومیٹر کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی نیوز ایجنسی "تسنيم" نے پیر کے روز فوجی منصوبہ بندی کے ایک سینئر ذمہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران نے دو ہفتے قبل درمیانی مار کے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

ایجنسی کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی عبد اللہی کا کہنا ہے کہ " ہم نے دو ہفتے قبل ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی مار 2000 کلومیٹر ہے اور غلطی کا مارجن 8 میٹر رہا جس کا مطلب مکمل درستی ہے"۔

واضح رہے کہ نیوکلیئر معاہدے پر دستخط کے بعد سے ایران کی جانب سے بیلسٹک بالخصوص نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کے تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے ان اشتعال انگیز اقدامات کے سبب امریکی کانگریس میں ایران کے میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق قرارداد کی منظوری کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔