سعودی عرب : خادم حرمین کے سامنے نئے وزراء کی حلف برداری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں حالیہ شاہی فرمان کے تحت مقرر کیے جانے والے وزراء اور ذمہ داران نے پیر کے روز اپنے نئے منصبوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود بھی موجود تھے۔

نئے وزراء کے نام یہ ہیں : وزیر صحت ڈاکٹر توفيق بن فوزان الربيعہ، وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبدالله القصبی، وزیر توانائی و صنعت و معدنی دولت انجیئنئر خالد بن عبدالعزيز الفالح، وزیر مواصلات سليمان بن عبدالله الحمدان، وزير حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاهر بنتن اور مجلس شوری کے رکن شہزادہ محمد بن سعود بن خالد۔

تمام ذمہ داران نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ "میں اللہ رب العزت کی قسم کھاتا ہوں کہ اپنے دین پھر اپنے فرماں روا اور پھر اپنے وطن کا مخلص رہوں گا، ریاست کا کوئی راز افشا نہ کروں گا، ریاست کے مفادات اور نظام کی حفاظت کروں گا، اپنی ذمہ داریاں سچائی، ایمان داری، اخلاص اور انصاف کے ساتھ ادا کروں گا"۔

اس کے بعد تمام ذمہ داران نے خادم حرمین شریفین کی ہدایات کو توجہ سے سنا۔

حلف برداری کی تقریب میں مملکت کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں