.

یوم النکبہ کے موقع پر فلسطینیوں کی حیفا "واپسی"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

15 مئی کو یوم النکبہ (عظیم تباہی کا دن) کے موقع پر فلسطینی باشندوں نے اسرائیل کے شہر حیفا سے 7 کلومیٹر جنوب میں واقع گاؤں طیرہ الکرمل کی طرف مارچ کیا۔ الکرمل پہاڑ کے دامن میں واقع ہونے کی وجہ سے گاؤں کو یہ نام دیا گیا۔

1948 میں غاصبانہ اسرائیلی ریاست کے قیام کے وقت یہودی تنظیم ہیگانہ کے بدمعاشوں کے حملوں کے سبب طیرہ الکرمل کے لوگ گاؤں سے ہجرت کر کے چلے گئے تھے۔ تاہم اب اس واقعے کے 68 برس پورے ہونے پر یوم النکبہ مناتے ہوئے فلسطینیوں نے علامتی "واپسی" کے طور پر گاؤں کا رخ کیا۔

الیرموک کیمپ کے ایک فلسطینی پناہ گزین کا کہنا ہے کہ " ہم نے فلسطینی جانب کی تباہی سے زیادہ سخت وقت گزارا ہے، ایک تو پناہ گزینی اور دوسرا کیمپوں کی آفت "۔