مسجد حرام میں خود کار چیکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

’اسمارٹ چیک پوسٹیں اضافی نفری سے نجات اور وقت بچانے میں معاون‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مسجد حرام کی تکنیکی توسیعی کمیٹی نے صحن مطاف میں زائرین کا رش کنٹرول کرنے کے لیے اسمارٹ چیک پوسٹوں[خود کار چیکنگ سسٹم] کے قیام کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس ضمن میں مسجد حرام کے صحن میں نمونے کے طور پر اسمارٹ چیک پوسٹ کے قیام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ توسیع حرم کی تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل وفا نے بتایا کہ بیت اللہ کے طواف کے دوران اور مسجد حرام میں نمازیوں کے رَش کے اوقات میں ھجوم کو قابو کرنے کے لیے اسمارٹ چیک پوسٹوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ماہرین نے خود کار چیکنگ کے نظام کی ایک چیک پوسٹ کا افتتاح کیا ہے۔ ان چیک پوسٹوں کی تنصیب سے صحن مطاف میں داخل ہونے والے زائرین کی چھان بین مزید آسان ہو گی اور رش کے اوقات میں اسمارٹ چیک پوسٹیں وقت بچانے میں مدد دیں گی۔

ڈاکٹر وفا کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک اسمارٹ چیک پوسٹیں روایتی چیک پوسٹوں سے اپنی استعداد کار میں کئی گنا بہتر ہوں گی۔ ان کی تنصیب سے خانہ کعبہ کی زیارت میں کسی قسم کاخلل نہیں پڑے گا۔ وزن میں ہلکی اور جدید امتیازی سہولیات سے آراستہ ان چیک پوسٹوں کو حسب منشاء ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا سکے گا۔ پوسٹوں کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 120 سے 140 سینٹی میٹر تک ہوگی۔ ان چیک پوسٹوں سے گذرنے والے زائرین کی خود کار طریقے کے چیکنگ کی جا سکے گی۔ اس طرح اضافی غیرضروری نفری کی تعیناتی سے بھی نجات ملے گی اور وقت کی بھی بچت ہو گی۔

اسمارٹ الیکٹرانک چیک پوسٹوں کی تیاری پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈاکٹر فیصل وفا کا کہنا ہے کہ اسمارٹ چیک پوسٹیں توسیع حرم کے جاری منصوبے کا حصہ ہیں اور جلد ہی صحن مطاف اور مسجد حرام کے اہم مقامات پر یہ چیک پوسٹیں نصب کر دی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں