یمن : اِب صوبے میں حوثیوں کے ہاتھوں 12 گھر نذرآتش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے وسطی صوبے اِب میں حوثی ملیشیاؤں نے 12 گھروں کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ بدھ کے روز صوبے کے مغربی ضلعے حزم العدین کے گاؤں الصریم میں پیش آیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ "باغی فورسز ضلع کے شہریوں کے خلاف اسلحے کے زور پر ظالمانہ کارروائیاں کر رہے ہیں اور اکثر و بیشتر غلط الزامات کی بنیاد پر متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل رواں سال 20 فروری کو حوثی اور صالح ملیشیاؤں نے تعز صوبے کے مغربی شہر ذباب میں 40 گھروں کو آگ لگا دی تھی۔ باغیوں کا موقف تھا کہ ان مکانوں کے سکونت پذیر افراد کا عوامی مزاحمت کاروں اور سرکاری فوج سے تعلق ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں بھی عدن کے ضلعے خورمکسر کو باغی ملیشیاؤں سے پاک کرائے جانے سے قبل حوثیوں نے 18 گھروں کو نذر آتش کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں