مصری صدر کی طیارے کے ملبے کی تلاش تیز کرنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے مصرائیر کے مسافر طیارے کے ملبے کی تلاش تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قاہرہ سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق:''صدر نے شہری دفاع کی وزارت ،بحریہ اور فضائی افواج سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مصری طیارے کی تلاش کا عمل تیز کرنے اور اس کا ملبہ ڈھونڈنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے''۔

مصر ائیر کی پرواز 804 جمعرات کی صبح پیرس سے قاہرہ آتے ہوئے بحر متوسط میں گر کر تباہ ہوگئی تھی۔اس میں 56 مسافر اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔یہ طیارہ یونانی جزیرے کریٹ اور مصر کی ساحلی پٹی کے درمیان پرواز کے دوران راڈار سے غائب ہوگیا تھا اور ممکنہ طور پر سمندر میں جا گرا تھا۔

قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ مسافر طیارے کا ملبہ جزیرے کارپاتھوس کے نزدیک سے مل گیا ہے لیکن بعد میں یہ اطلاع درست ثابت نہیں ہوئی تھی۔مصر ائیر کے وائس چئیرمین احمد عادل نے سی سی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحر متوسط سے ملنے والا ملبہ اور مواد پرواز 804 کا نہیں ہے۔اس لیے تباہ شدہ طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں