.

ایران نے حوثی باغیوں کے ذریعے یمن کی سلامتی داؤ پر لگا دی:ھادی

یمن کو تخریب کاروں کی گذرگاہ نہیں بننے دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یمن کو علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی گذرگاہ ہرگز نہیں بننے دے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کے اتحاد کے سالگرہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں صدر عبد ربہ منصور ھادی نے قوم میں اتحاد پر زور دیا اور ساتھ ہی الزام عاید کیا کہ ایران حوثی باغیوں، فرقہ پرست عناصر اور مذہبی منافرت کو ہوا دے کر یمن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی تحریک انقلابی نہیں بلکہ یمن کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف بغاوت ہے۔ اگر حوثی اپنے دعوے میں درست ہیں تو انہیں اختیارات اور حکومت میں شراکت کے اصول کو اپناتے ہوئے ملک میں مذہبی اور فرقہ وارانہ منافرت کی راہ ترک کرنا ہوگی۔ بیرونی اشاروں پر ناچنے اور ملک کو تباہی کی طرف لے جانے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔